Question: حجامہ کروانا کیسا ہے ؟ مفتی زرولی خان صاحب کا کہنا ہے کہ یہ متروک سنت ہے

السلام علیکم! حضرت پوچھنا یہ ہے حجامت کروانا کیسا ہے؟ ہمارے ایک دوست نے مجھ سے کہا ہے کہ مفتی زرولی خان صاحب نے اس سے منع فرمایا ہے ۔ اور کہا ہے کہ یہ متروک سنتا ہے ، حجامہ تقریباً تمام ہی دیندار حلقوں میں عام ہوتا جا رہا ہے ۔ مگر اپنے دوست کی اس بات نے شش و پنج میں مبتلاء کر دیا ہے۔ برائے مہربانی رہنمائی فرما دیں۔

Answer

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

حجامہ ایک مسنون علاج ہے، جس کے لیے کسی ماہر شخص اور سفید ایّام کی رعایت ضروری ہے، حضرت مفتی زور ولی خان صاحب کا اس کو متروک سنت کہنا اس کی مخالفت نہیں، بلکہ عمل کی ترغیب ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

في مشكاة المصابيح: وعن أنس قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «إن أمثل ما تداويتم به الحجامة والقسط البحري» (متفق عليه) (2/ 1279)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد رزیق حمید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

Fatwa Image

Comments

to add a comment register or login.

Mufti Javed SB on Aug 09, 2025 07:15

Mashallah acha jawab tha